چیف ایگزیکیٹوز پالیسی یونٹ (CEPU)ویب سائٹ کا اُردو ورژن صرف منتخب شدہ مفید معلومات پر مشتمل ہے۔ آپ ہماری ویب کے مکمل مواد تک رسائی انگریزی، روایتی چینی یا سادہ چینی زبان میں حاصل کرسکتے ہیں۔
CEPU کی ویب سائٹ پر خوش آمدید۔
اپنی الیکشن مہم کے دوران اور اکتوبر 2022 میں اپنے پالیسی خطاب (PA)کے دوران چیف ایگزیکٹو (CE) نے تجویز پیش کی کہ طویل مدتی اور تزویراتی مسائل پر تحقیق اور اس کی حمایت کے لیے حکومتی صلاحیتوں کو بڑھانے کی غرض سے ایک نیا CEPU قائم کیا جائے گا۔ مین لینڈ پالیسیوں اور پیش رفتوں یعنی ترقی اور اس کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی رجحانات پر جامع تحقیق اور تجزیہ کے انعقاد اور حاصل ہونے والے نتائج کی اطلاع CE کو دینے کے علاوہ، CEPU حکومت کو مستقبل کی پالیسیاں تشکیل دینے میں معاونت کے لیے داخلی مشاورت میں سہولت فراہم کرنا جاری رکھے گا۔
CEPU نے آپریشن کا آغاز 28 دسمبر 2022 سے کیا ہے اور درج ذیل اہم امور سرانجام دیتا ہے–
(a) | مین لینڈ پالیسیوں اور پیش رفتوں اور اس کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر ہونے والی پیش رفتوں اور رجحانات کی جامع تحقیق اور تجزیہ کرنا، اور اس چیز کی جانچ کرنا کہ ہانگ کانگ نے اِن پیش رفتوں کے مطابق کس طرح آگے بڑھنا ہے؛ |
(b) | تزویراتی اور طویل مدتی مسائل پر پیش رفتی تحقیق کا انعقاد کرنا؛ |
(c) | CE کے سالانہ پالیسی خطاب PA کی تیاری میں ربط پیدا کرنا اور پالیسی خطاب PAکی پیش رفتوں کے اطلاق پر مسلسل نظر رکھنا؛ |
(d) | CE کی کونسل آف ایڈوائزرز کو تحقیق اور سیکریٹریئٹ معاونت فراہم کرنا؛ |
(e) | تجربہ اور علم کے تبادلہ کو فروغ دینے کے لیے مین لینڈ اور عالمی سطحوں پر ہونے والی پیش رفتوں کے حوالے سے داخلی بریفنگز فراہم کرنا؛ |
(f) | مختلف ذرائع بشمول انٹرنیٹ ڈیٹا اینالٹکس، رائے شماری، فوکس گروپ ڈسکشنز، اور اس کے ساتھ ساتھ شراکت داروں بشمول تبصرہ نگاروں، تھنک ٹینکس، علم و فضل سے تعلق رکھنے والے افراد اور دیگر رہنماؤں سے ربط اور بات چیت کے ذریعے چیف ایگزیکٹو CE کے حوالے سے عوامی رائے کی جانچ کرنا؛ اور |
(g) | اقدامات بشمول پبلک پالیسی ریسرچ فنڈنگ سکیموں کے ذریعے خارجہ پالیسی پر تحقیق کی استعدادِ کار کو بڑھانا۔ |
CE کونسل آف ایڈوائزرز ایک اعلیٰ سطحی مشاورتی ادارہ ہے جو چیف ایگزیکٹو CE کو ہانگ کانگ کی تزویراتی پیش رفت کے حوالے سے مشاورت فراہم کرتے ہیں، اور قومی اور عالمی نمو سے پیدا ہونے والے مواقعوں سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔ کونسل "ایک ملک دو نظام" کے تحت ہانگ کانگ کے منفرد فوائد اور مثبت عوامل اور مضبوط بنیادوں اور اس کے ساتھ ساتھ اختراع اور ٹیکنالوجی سے پیدا ہونے والی وسیع کاروباری صلاحیت کو زیر غور لائے گی اور قومی ترقی اور گہرے ہوتے علاقائی اور عالمی تعاون کا آپس میں مزید انضمام کرے گی۔ کونسل کو تین وسیع دھاروں پر منظم کیا گیا ہے جن میں اقتصادی ترقی اور استحکام، اختراع اور کاروبار اور اس کے ساتھ ساتھ علاقائی اور عالمی تعاون شامل ہیں جو زیادہ مرکُوز اور گہرے مکالمہ میں سہولت فراہم کرتے ہیں۔ CEPU کونسل کے سیکریٹریٹ کے طور پر کام کرتا ہے۔ تفصیلات کے لیے برائے مہربانی یہاں*کلک کریں۔
30 مئی 2023 کو حکومت نے CEPU ایکسپرٹ گروپ کے قیام اور اس کے 56 ارکان کی نامزدگی کا اعلان کیا۔ نامزدگی کی مُدت ایک سال ہوگی جو 29 مئی 2024 کو مکمل ہوگی۔
CEPU ایکسپرٹ گروپ مختلف پسِ منظر سے تعلق رکھنے والے ارکان پر مشتمل ہے جس میں کاروبار، مالیات، پیشہ ورانہ افراد، تھِنک ٹینکس، اور علم و فضل سے تعلق رکھنے والے لوگ شامل ہیں جو CEPU کو مختلف موضوعات کے حوالے سے ماہرانہ نقطہ ہائے نظر اور نئے تصورات فراہم کرتے ہیں۔ایکسپرٹ گروپ کے کام میں آسانی پیدا کرنے اور زیادہ مرکوز بات چیت کی غرض سے، ایکسپرٹ گروپ کو تین وسیع دھاروں پر ترتیب دیا گیا ہے جن کے نام اکنامک ایڈوانسمنٹ ایکسپرٹ گروپ، سوشل ڈویلپمنٹ ایکسپرٹ گروپ اور ریسرچ سٹریٹجی ایکسپرٹ گروپ ہیں۔ تفصیل کے لیے، برائے مہربانی یہاں*کلک کریں۔
پبلک پالیسی ریسرچ فنڈنگ سکیم (PPRFS) اور سٹریٹجک پبلک پالیسی ریسرچ فنڈنگ سکیم (SPPRFS) حکومتی مالیاتی معاونت سے چلنے والی فنڈنگ سکیمیں ہیں جن کا مقصد عوامی پالیسی کے حوالے سے ہانگ کانگ میں اعلیٰ تعلیمی اداروں اور تھِنک ٹینکس کی طرف سے ثبوت پر مبنی تحقیق میں معاونت فراہم کرنا ہے۔ ان دونوں فنڈنگ سکیموں کا انتظام CEPU کی طرف سے سنبھالا جاتا ہے، جس کا مقصد طویل مدتی اور تزویراتی مسائل پر تحقیق اور تائید کے لیے حکومتی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے۔ اس کے امور میں سے ایک امر PPRFS اور SPPRFS کے انتظام کو سنبھالنے جیسے اقدامات کے ذریعے بیرونی پالیسی تحقیق کی استعدادِ کار کو بڑھانا ہے۔ یہ CEPU کے مقاصد کے حصول کے لیے سازگار ہوگا جس میں آگے کی سوچ کے نقطہ نظر سے طویل مدتی اور تزویراتی پالیسیوں کی وکالت اور ان کی تشکیل میں معاونت کرنا؛ قومی ترقی سے متعلق باخبر رہنا اور تجزیہ کے ذریعے اہمیت کے حامل شعبہ جات کے قومی ترقی میں انضمام کے حوالے سے رائے دینا؛ بین الاقوامی تعلقات اور صورت حال کا جائزہ لینا، اور مواقعوں اور خطرات کا تجزیہ کرنا؛ اور ہانگ کانگ کے شہریوں کے خدشات کی عمومی سمت اور توجہ کو سمجھنے کے لیے ان کے جذبات کو سمجھنا شامل ہیں۔
PPRFS اور SPPRFS دونوں کا مقصد عوامی پالیسی پر بحث کو آسان بنانا ہے اور اس کے نتیجے میں معاشرے کی ضروریات کو پورا کرنے، نیز مطلوبہ صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کے لیے پالیسی کی تشکیل کو آگے بڑھانا ہے۔ خاص طور پر، SPPRFS کا مقصد حکومت کی جانب سے شناخت کیے گئے تزویراتی موضوعات اور تحقیقی شعبوں پر طویل مدتی عوامی پالیسی کی تحقیق کی حمایت کرنا، تحقیقی صلاحیت کو بڑھانا اور اداروں/تھنک ٹینکس کے درمیان تعاون کو آسان بنانا ہے جب کہ PPRFS مختصر مدت کی چھوٹے پیمانے پر عوامی پالیسی کی تحقیق پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ ایسے تحقیقی مطالعات جو حکومت کے پالیسی سازی کے عمل سے آگاہ کریں گے، تبدیلیاں لائیں گے، قومی ترقی اور بین الاقوامی رجحانات سے ہم آہنگ رہیں گے، اور پالیسی کی ترقی میں تعاون کریں گے، کے لیے رقوم کی فراہمی کو زیرِ غور لایا جائے گا۔ ان میں اطلاقی تحقیقات شامل ہیں جو مسائل پر مرکوز اور حل پر مبنی ہیں، اور تزویراتی اور طویل المدتی مسائل پر مستقبل کو مدِ نظر رکھنے والی تحقیقات شامل ہیں۔ صرف وہ تحقیقی مطالعات جو براہ راست پالیسی پر مضمرات یا مطابقت رکھتے ہیں اور ہانگ کانگ میں عوامی پالیسی کی تشکیل میں سہولت فراہم کریں گے، اور جن کے نتائج کو مؤثر طریقے سے اور عملی طور پر پالیسی میں بدلا جا سکتا ہوگا، کو فنڈنگ یعنی رقم فراہم کی جا سکتی ہے۔ وہ تحقیق جو بنیادی طور پر علمی نوعیت کی ہوں گی ان کے لیے فنڈنگ جاری نہیں کی جائے گی۔
PPRFS کے لیے درخواستیں پورے سال قبول کی جاتی ہیں؛ جبکہ SPPRFS کے لیے درخواستیں عام طور پر سال میں ایک بار مدعو کی جاتی ہیں۔ تفصیلات کے لیے، براہ کرم یہاں *کلِک کریں۔
*مواد صرف انگریزی، روایتی چینی اور سادہ چینی زبان میں دستیاب ہے۔